حیدرآباد3 فروری(یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے مرکزی بجٹ میں دلتوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے اسمبلی میں ٹی آر ایس ایل پی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ''اگرچہ تلنگانہ ایک چھوٹی ریاست ہے،لیکن
ریاستی حکومت دلتوں کے لیے 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ کر رہی ہے'' انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے دلتوں کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 12,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کئی اسکیمات دلتوں کے لئے متعارف کی ہیں۔