کلکتہ ، 12 اکتوبر (یواین آئی) 8اکتوبرکو بنگال بی جے پی کے ریاستی سیکریٹریٹ گھیرائو کے درمیان پولس اوربی جے پی کے سکھ کارکن کے درمیان کھینچاتانی میں پگڑی گرنے پر جاری تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی سربراہی
والی حکومت بی جے پی کے سکھ کارکن کے ساتھ ہوئے غیر انسانی سلوک کو جواز بخشنے کی کوشش کررہی ہے ۔
جولائی 2019میںگورنرکا عہدہ سنبھالنےکے بعد سے ہی ممتا حکومت اورگورنر کے درمیان اختلافات گہرے ہوتے جارہے ہیں۔
گورنر ہر موقع پر حکومت کی سخت تنقید کرتے رہے ہیں ۔