یریوان یکم جون(یو این آئی)آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے متاثر پائے گئے ہیں مسٹر پاشنیان نے پیر کو فیس بک لائیو ویڈیو کے ذریعہ خود کے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے
کہا،’’مجھے کورونا کی کوئی علامات نہیں تھی لیکن میں نے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں سفر کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
تیس لاکھ نفوس پر مشتمل آرمینیا میں پیر تک کورونا وائرس کے 9402 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 139 افراد کی موت ہوئی ہے۔