نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ رنجیت سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2021 میں ہول سیل پرائس انڈیکس 14.23 فیصد رہا جو کہ گزشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں
نے بتایا کہ نئے سال میں روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ نئے سال پر روزمرہ کی اشیاء اسٹیل، سیمنٹ، بجلی، کپڑوں سے لے کر جوتے، اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے، ٹول ٹیکس سمیت ہر چیز مہنگی ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے سال میں تمام اشیاء جیسے کپڑے وغیرہ مہنگے ہو جائیں گے۔ ہزار روپے تک کے کپڑوں پر جی ایس ٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ کانگریس کی مخالفت اور 5 ریاستوں میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے اب یہ اضافہ 28 فروری تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔