the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،4 نومبر( یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں آلو اور پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کے بعد اب خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس بار غریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ رہے گی کانگریس ترجمان سپریہ سری نیت نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آلو پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں پہلے ہی غریبوں کی پہنچ سے دور تھیں ، لیکن اب خوردنی تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں ، جس کی وجہ سے غریبوں کی دیوالی اس بار



پھیکی ہی رہے گی۔ .
انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتیں 33 سے بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہیں۔ یہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور یہ حالات حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔ سرسوں ، سویا بین اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت دنیا کے تمام بڑے ممالک میں سب سے کمزور ہے اور حکومت کووڈ 19وغیرہ کا سہارا لے کر ذمہ داری اٹھانے سے نہیں بچ سکتی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.