نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) صنعتوں سے کسانوں کو زرعی قوانین کے فوائد بتانے کی اپیل کرتے ہوئے تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ پیدوار اور معیار کو یقینی بنانے سے ہندستانی مصنوعات عالمی بازار میں مسابقتی بن سکتی
ہیں۔
مسٹر گوئل نے فیڈریشن آف چمبرس آف انڈین انڈسٹری اینڈ کامرس (فکی) کی 93ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ صنعتوں، ماہرین اور متعلقہ اداروں کو کسانوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔