ممبئی 20 مئی (یو این آئی) سابق میڈیا ایگزیکٹیو اور اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھریجا کی بالآخر ،ساڑھے چھ سال جیل میں گزارنے کے بعد جمعہ کی شام کو جنوبی ممبئی کی خواتین کی بائکلہ جیل سے رہائی عمل میں آئی ۔
ممبئ کے بائکلہ علاقے میں مرزاغالب مارگ کلئر روڑ پر واقع بائکلہ جیل کے صدر دروازے کے باہر دوپہر سے اخبار نویسیوں کا جھگمٹ لگا ہوا تھا شام تقریبا ساڑھے چار بجے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کئے اندرانی جیل سے باہر نکلی اور سیدھے
وہ کالی رنگ کی کار میں اپنی وکیل ثنا رحیم خان کے ہمراہ سوار ہوکر ورلی علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ کی جانب کوچ کر گئ
اس دوران اس نے چند ٹی وی صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ "میں آج بہت خوش ہوں.. کھلے اسمان دیکھا اچھا لگا " ۔
واضح رہیکہ دو دنوں قبل سپریم کورٹ نے اس کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد ممبئی کی سی بی آئی کے خصوصی جج وی سی بارڈے نے اندرانی کو 2 لاکھ روپے کا مچلکہ اور اتنی ہی رقم کی ایک یا دو ضمانتیں جمع کرانے پر بائیکلا جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔