جکارتہ، 10 مئی (رائٹر) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے بیرونی علاقے میں واقع انتہائی سیکورٹی والے جیل میں یرغمال بحران کا تدارک ہو گیا ہے۔ پولیس نے آج صبح اس مسئلہ کوحل کر لیا۔
پولیس افسر سیافر الدین نے
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں شامل تقریبا ًتمام اسلامی قیدیوں نے خود سپردگی کردی ہے۔ انہوں نے کہا’’مہم صبح سوا سات بجے ختم ہوگئی۔ 90 فیصد سے زائد دہشت گردی کے قصورواروں نے خود سپردگی کردی۔
رائٹر،اظ