جکارتہ/8مارچ(ایجنسی) انڈونیشیا کی کم از کم دو اہم یونیورسٹیوں نے طالبات کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نقاب کرنے کی سب سے پہلی پابندی انڈونیشیا کے ثقافتی شہر یوگ یاکارتا (Yogyakarta) کی ایک بڑی سرکاری یونیورسٹی میں عائد کی گئی ہے۔ اس
یونیورسٹی کے چانسلر کا کہنا ہے کہ انہیں اعتدال پسند اسلام کو فروغ دیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ برس جاوا حکومت نے ایک کلاس روم میں بیٹھی بانقاب لڑکیوں کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد اُسے تعلیمی اداروں میں یونیفارم کے ملکی ضوابط کے منافی قرار دیا تھا۔