سوانگ، 26 دسمبر(ایجنسی) انڈونیشیا کے میٹرلوجی، کلائیمیٹولوجی اینڈ جیو فیزیکل ایجنسی (بی ایم کے جی) نے منگل کی دیر رات الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انک کراکتاوؤ آتش فشاں میں جھٹکے جاری رہنے اور اس کے آس پاس خراب موسم بنے رہنے کی وجہ سے آبنائے سندامیں سنامی آنےکا خطرہ ہے۔
بی ایم کے جی کی چیئرپرسن دھکورِتا کرناوتی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران یہ الرٹ جاری کی ۔
انہوں نے کہا کہ انک کراکتاوؤ آتش فشاں میں تیز آتش فشانی سرگرمیاں، آبنائے سُندا میں خراب موسم اور اونچی لہروں کی وجہ سے سونامی آ سکتی ہے۔