انڈونیشیا/29اکتوبر(ایجنسی) انڈونیشیا میں پیر کی صبح ہوئے جہاز حادثے سے ہر کوئی حیران ہے۔ اڑان کے کچھ ہی دیر بعد جہاز کا رابطہ ٹوٹ گیا اور پھر کریش ہونے کی خبر آگئی۔ کرو ممیر سیمت جہاز میں کل 189 لوگ سوار تھے۔ سبھی کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔ اب اس جہاز حادثے سے ہندوستان کا کنکشن سامنے آیا ہے۔ جہاز جکارتہ سے پنگکل پینگا جا رہا
تھا۔
حادثے کے وقت جو دو پائلٹ اس جہاز کو چلا رہے تھے ان میں سے ایک ہندوستانی تھا۔ دہلی کے رہنے والے 31 سالہ کیٹپن بھویہ سنیجا bhavye-suneja حادثے کےوقت فلائٹ اڑا رہے تھے.
بھویہ پچھلے 11 سال سے Lion Air کے ساتھ کام کررہے تھے۔ وہ دہلی کے میور وہار کے رہنے والے تھے۔ حادثے میں ابھی تک کتنے لوگوں کی جان گئی ہے۔ اسکی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے.