the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی؍دبئی، 29 مارچ (یو این آئی) تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان-متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے) یکم مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تمام اشیا کی تجارت ڈیوٹی فری ہوگی۔
یہ دو طرفہ معاہدہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت میں شامل تقریباً ہر قسم کے سامان پر لاگو ہونے والا ہے۔ ان میں ہندوستان کی تجارت کے نقطہ نظر سے 11,908 قسم کے سامان (ٹیرف لائنز) کی تجارت اور متحدہ عرب امارات سے ترجیحی بنیادوں پر 7581 قسم کے سامان کی تجارت کے انتظامات شامل کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ہندوستان کو امارات کی طرف سے اپنے 97 فیصد سامان پر ترجیحی مارکیٹ رسائی سے فائدہ پہنچے گا جو کہ قدر کے لحاظ سے



متحدہ عرب امارات کو ہونے والی ہندوستانی برآمدات کا 99 فیصد ہے۔اس معاہدے کے تحت ہندوستان متحدہ عرب امارات کو اس کے ذریعہ درآمد کردہ 90 فیصد سامان پر ترجیحی مارکیٹ فراہم کرے گا۔
خدمات میں تجارت کے سلسلے میں ہندوستان نے متحدہ عرب امارات کو تقریباً 100 ذیلی شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی کی پیشکش کی ہے، جب کہ ہندوستانی خدمات فراہم کرنے والوں کو 11 وسیع خدمات کے شعبوں جیسے کاروباری خدمات، 'مواصلاتی خدمات، تعمیرات اور متعلقہ انجینئرنگ خدمات، 'ڈیلیوری خدمات ، 'تعلیمی خدمات ، 'ماحولیاتی خدمات ، 'مالی خدمات ، 'صحت سے متعلق اور سماجی خدمات ، 'سیاحت اور سفر سے متعلق خدمات ، 'تفریحی و ثقافتی خدمات، کھیلوں کی خدمات اور 'ٹرانسپورٹیشن سروسز سمیت تقریباً 111 ذیلی شعبوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.