نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے سنگاپور کے وزیر صحت کے ساتھ کورونا وائرس وبا کے موجودہ بحران سے نمٹنے اور صحت کے شعبے کے دیگر پہلوؤں پر مل کر کام کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
دونوں فریقین نے صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے ہفتہ کو ٹویٹر پر ایک بیان میں
کہا کہ انہوں نے سنگاپور کے وزیر صحت مسٹر اونگ یی یونگ سے بات چیت کی ہے ۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تعاون اور کووڈ 19 کے چیلنج سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر اتفاق قائم ہوا ہے۔