نئی دہلی 9 دسمبر : ہند پاک تعلقات کو سردست سب زیادہ ضرورت اُس مکالمے کی ہے جس کے فقدان کی وجہ سے دونوں ہمسایوں کےباہمی رشتے کی پرورش میں خلل پڑ رہا ہے۔
اس تمہید کے ساتھ سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے آج ایک بار پھر دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں تعطل کو ختم کرنے پر زور دیا اور
کہا کہ عوام کی جوابدہ حکومتوں کو بین سرحدی وسیع ترفائدے کے لئے ایک دوسرے کی مجبوریوں کا پاس رکھنا چاہئے ۔
سنٹر فار پیس اینڈ پروگریس کے زیر اہتمام اس تقریب میں جس کی نظامت اوپی شاہ نے کی، مسٹر قصوری نے کہا کہ ایسا ہر گز نہیں ہندستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کی دونوں طرف سے کبھی کوئی مثبت کوشش نہیں ہوئی۔