the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ گلوان وادی میں ہوئی جھڑپ کے بعد ہندوستان-چین کے تعلقات نے بالکل نیا موڑ لے لیا ہے اور اب چین کے ساتھ تعلقات کا چیلنج بہت بڑ اہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس لداخ سرحد پر اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کو مہم کے لیے تعینات کرنے کی چین کے پاس کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔ اس واقعہ کے نتیجے کے طور پر دونوں ہمسایوں کے درمیان زیادہ کشیدگی بڑھ گئی تھی۔
آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی میں کواڈ کی اہمیت پر منعقد ایک پروگرام میں ورچول ذریعےسے حصہ لیتے ہوئے مسٹر جے شنکر نے



کہا کہ جب 1975 میں نسبتاً ہلکی جھڑپ ہوئی تھی تو سرحدپر کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جو ہوا وہ بالکل مختلف تھا۔ گلوان وادی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت چین نے سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کو مہم کے تحت تعینات کیا تھا جبکہ اس کے پاس کوئی مناسب وجہ نہیں تھی اور جب ہم نے اس پر ردعمل کااظہار کیا تو اس نے سنگین جھڑپ کی شکل لے لی۔ اس کے بعد تعلقات بالکل علاحدہ جہت میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہندوستان کے لیے چین کے ساتھ تعلقات بڑا چیلنج ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قواعد میں تبدیلی آ گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.