نئی دہلی، 19 نومبر (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی (سي سي پي) کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی سمادھی شکتی استھل جاکر انہیں عقیدت پیش کی اور ملک کے لئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس کے ساتھ ہی سابق نائب صدر حامد انصاری، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، مسٹر پی سی چاکو، مسٹر اجے ماکن سمیت سینکڑوں کانگریس لیڈروں اور کارکنان شکتی استھل پہنچے اور سابق وزیر اعظم کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ قابل ذکر ہے کہ آئرن لیڈی کے نام سے مشہور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 101 ویں یوم پیدائش ہے۔ ان کی پیدائش 19 نومبر 1917 میں اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی تھی۔