نئی دہلی، 31 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 34 ویں برسی پر ان کی سمادھی "شکتی استھل" پرجاکر انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
کانگریس صدر کے ساتھ بہت سے دوسرے اہم لیڈروں نے بھی شکتی استھل پر پہنچ کر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کئے۔
مسٹر گاندھی نے بعد میں ٹوئٹ کیا"دادی کو آج بہت خوشی کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور ناقابل یقین شفقت وپیار دیا۔انہوں نے اپنے لوگوں کو بھی بہت کچھ دیا۔ مجھے ان پر فخر ہے"۔