نئی دہلی،5جولائی(ایجنسی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی دورہ کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں کمزور وزیر اعظم قرار دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے نام لئے
بغیر مسٹر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج ٹوئٹ کیا" ہندوستان کا وزیر اعظم کمزور ہے۔
" کانگریس کے نائب صدر نے اس ٹوئٹ کے ساتھ کچھ اخبارات میں ایچ 1 ویزا معاملہ مودی ٹرمپ مذاکرات میں رہا غائب، وزارت خارجہ نے امریکہ میں استعمال ہندوستان کے زیر انتظام لفظ کیا تسلیم جیسے عنوانات سے مختلف اخبارات میں شائع خبروں کو بھی پوسٹ کیا ہے