حیدرآباد، 12 مئی (ذرائع) حیدرآباد میں ایکوا میرین پارک (ٹنل ایکویریم) ہندوستان کا سب سے بڑا ایسا پروجیکٹ ہوگا جو 300 کروڑ روپے سے تعمیر کیا جائے گا۔ اور 2,50,000 مربع فٹ پر بنے گا، یہ (سرنگ) ٹنل
ایکویریم 4.27 ایکڑ پر پھیلے کوٹھوال گوڈا ایکو پارک میں ہوگا۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (MA&UD) ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ سرنگ کم از کم 100 میٹر کی ہو گی جس میں 3.5 میٹر واک وے اور 180 ڈگری ویو ہو گا۔