حیدرآباد/17ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ کے حیدرآباد میں پالتو کتوں کے لئے ایک خاص 'ڈاگ پارک' بنایا گیا ہے، جس میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں. گریٹر حیدرآباد ميونسپل کارپوریشن (GHMC) نے کنڈاپور میں 1.1 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1.3 ایکڑ میں پھیلے اس پارک کو بنایا گیا ہے، اس میں واکینگ ٹراک اور کلینک
کی سہولت بھی ہے.
جس جگہ یہ پارک بنایا گیا ہے وہاں پہلے کچرے کا ڈمپنگ یارڈ تھا، جی ایچ ایم سی کی زونل کمیشنر ڈی ہری چندانا نے بتایا کہ اس میں کتوں کو ٹریننگ دینے والے سامان و دیگر سہولیات بھی ہیں، انہوں نے کہا پارک ملک کا پہلا ڈاگ پارک ہے.
اس پارک کا افتتاح اگلے دنوں میں ہوگا.