the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،4نومبر(یواین آئی)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان چوتھی نسل کا لڑاکو طیارہ،نکیوکلیائی آبدوز اور جنگی ٹینک بنانے کی صلاحیت رکھنے والے چند ملکوں میں شامل ہے اور دفاعی سازوسامان کی تیار ی کے شعبہ میں اپنی بنیاد مضبوط کرنےکےلئے وہ دنیاکے تمام ملکوں کے ساتھ حصہ داری کا امکان تلاش کررہا ہے اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اگلے سال فروری میں ہونے والی دفاعی نمائش ’ڈیف ایکسپو‘سے پہلے مسٹر سنگھ نے پیر کو یہاں 80سےبھی زیادہ ملکوں کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کے ساتھ ’امبیسڈر راؤنڈ ٹیبل‘ میٹنگ میں کہا کہ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکون کے سب سے بڑے دفاع صنعتی نظام میں سے ایک ہندوستان میں ہے اور اس شعبہ میں ہم



اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ہندوستان دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل جو چوتھی جنریشن کے فائٹر جیٹس سے لےکر نیوکلیائی سب مرین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دفاعی شعبہ کے نو میجر پبلک سیکٹر یونٹس ہیں،41 آرڈیننس فیکٹری ہیں اور 50تحقیقی اور ترقی تجربہ گاہیں ہیں۔تقریباً 70لائسنس ہولڈنگ نجی کمپنی بھی دفاعی سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں کام کررہی ہیں۔ہندوستان مختلف فوجی پلیٹ فارم کی مرمت ،دیکھ بھال،اوورہالنگ اور سروس کے گڑھ کے طورپر بھی ابھر کر سامنے آیا ہے۔ہندوستانی دفاعی صنعت اب بالغ ہوگئی ہے اور وہ دوست ممالک کے ساتھ ساجھے داری میں ملک اور غیر ملکوں میں دفاعی صنعتوں کے قیام کے امکان تلاش رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.