: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں جو تبدیلی ہوئی ہے اس کی وجہ سے آج ہندوستان کے بینکنگ نظام کو دینا میں ایک مضبوط اور پائیدار نظام کے طورپر تصور کیا جارہا ہے اور جو بینکنگ نظام کبھی تباہی کے دہانے پر تھا وہ بینکنگ سسٹم اب منافع
میں بدل گیا ہے اور کریڈٹ میں ریکارڈ اضافہ دکھا رہا ہے یہاں ریزرو بینک آف انڈیا کے 90 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب ارادے صحیح ہوں تو پالیسی صحیح ہوتی ہے، جب پالیسی صحیح ہوتی ہے تو فیصلے درست ہوتے ہیں اور جب فیصلے درست ہوں تو نتائج صحیح برآمد ہوتے ہیں۔