رامیشورم/27ستمبر(ایجنسی) سری لنکا ئی بحریہ کی مہم میں پکڑی گئی ہندوستانی ماہی گیروں کی سات کشتیوں کو مرمت کے بعد وطن لانے کے لئے ماہی گیروں، حکام اور تکنیکی عملے کی ایک ٹیم آج سری لنکا کے لئے روانہ ہو گئی۔
محکمہ ماہی پروری کے ایک سینئر افسر نے یہاں بتایا کہ مرمت کا کام چند دنوں میں مکمل ہو جانے
کی امید ہے اور اس کے بعد ان کشتیوں کو اس ہفتے کے آخر تک ہندوستان لایا جائے گا۔
سری لنکائی بحریہ نے سال 2015 سے اب تک ہندوستانی ماہی گیروں کی 182 کشتیاں ضبط کی تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح کی بات چیت کے بعد خیر سگالی کا رخ اپناتے ہوئے ان میں سے 43 کشتیوں کو گزشتہ ہفتے چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے۔