نئی دہلی،16فروری (یواین آئی) ریلوے نے کشمیر کو انڈین ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کی سمت میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل نے بدھ کو بتایا کہ کٹرا -بنیہال ریلوے سیکشن پر سمبر اور ارپیچلا اسٹیشنوں کے درمیان بن رہی انڈین ریلوے کی سب
سے بڑی ریلوے سرنگ ٹی -49 ،جو کہ 12.758 کلومیٹر لمبی ہوگی، کے دونوں طرف سے کھدائی کا کام منگل کو کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے تحت بنیہال- قاضی گنڈ ریلوے سیکشن پر بنائی جارہی 11.2 کلومیٹر لمبی پیرپنجال سرنگ سب سے لمبی ریلوے سرنگ تھی۔