نئی دہلی/یکم مارچ(ایجنسی) پنجاب پولیس کے جوانوں نے سمجھوتہ ایکسپریس ریل سرویس کے منسوخ ہونے کے بعد امرتسر کے پاس اٹاری ریلوے اسٹیشن کے باہر پھنسے پاکستانی مسافروں کو کھانا کھلایا، پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ، سمجھوتہ ایکسپریس کے منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستانی مسافر امرتسر میں پھنسے
ہوئے ہیں، پنجاب پولیس کی طرف سے جمعہ کو پاکستان جانے کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس کا انتظار کررہے مسافروں کو کھانا کھلایا گیا.
ٹرین پاکستانکی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان پیر اور جمعرات کو چلتی ہے، یہ لاہور اور پنجاب کے اٹاری کو جوڑتی ہے، اسکے علاوہ سمجھوتہ ایکسپریس کی ایک لنک ٹرین مسافروں کو اٹاری سے دہلی لاتی ہے.