: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 11 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کے سنیما کلب سنیماتھک مانو اور ڈاکٹوریٹ آف فلم فیسٹولس (ڈی ایف ایف)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے زیر اہتمام ”انڈین پنوراما فلم فیسٹول“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس 12 مارچ کو 3 بجے دن آئی ایم سی پریویو تھیئٹر، مانو کیمپس میں منعقد ہوگا۔
بہترین اردو فلم کے زمرے میں قومی ایوارڈ یافتہ فلم ”حامد“ کے ڈائرکٹر ، جناب اعجاز خان مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد فیسٹول کی پہلی فلم ”حامد“ کی آئی ایم سی کے پریویو تھیئٹر میں نمائش کی جائے گی۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے مطابق فیسٹول 4 اپرےل تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سنیما برائے تعلیم کے تصور کے تحت تعلیمی ادارے میں مختلف فلم فیسٹولس منعقد کیے جاتے ہیں گذشتہ سال
انڈین پنوراما فلم فیسٹول بھی اس کا حصہ بن گیا۔ اس سے نہ صرف طلبہ کو بلکہ اساتذہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
شیڈیول کے مطابق ملیالی فلم ”بھیانکم“، ہندی فلم ”بھور“ اور تلگو فلم ”مہنتی“ کی اسکریننگ 14کو مارچ کو ہو گی۔ 21 مارچ کو ”72 حوریں“ (ہندی)، ”مکّنا“ (ملیالی)، ”پدماوت“ (ہندی) کی نمائش ہوگی۔ بنگالی فلم ”اوما“، ملیالی فلم ”اولو“ اور ہندی فلم ”بدھائی ہو“ 28 مارچ کو دکھائی جائے گی۔ جبکہ ہندی فلمیں ”اندھا دھن“، ”اُڑی- دی سرجیکل اسٹرائک“ اور ”اکٹوبر“ کی نمائش 4 اپریل کو کی جائے گی۔ یہ پروگرام پروفیسر ایوب خان، وائس چانسلر انچارج کی سرپرستی اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، رجسٹرار انچارج کی رہنمائی میں ہو رہا ہے۔ جناب محمد مجاہد علی، پروڈیوسر گریڈ I رابطہ کار اور ڈائرکٹر آئی ایم سی اس کے نگران ہیں۔تفصیلات آئی ایم سی کی ویب سائٹ www.imcmanuu.com پر دیکھی جاسکتی ہیں۔