نئی دہلی، 6جولائی (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کل شام لا کمیشن کے نوٹس پر اپنے اعتراضات درج کرادئے، جس نے ملک کی مذہبی تنظیموں اور شہریوں سے نمائندگی کی شکل میں ’یکساں سول کوڈ کے بارے میں خیالات اور نظریات‘ داخل کرنے کی درخواست کی تھی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا، "یو نیفارم سول کوڈ پر لاء کمیشن کے بارے میں ہمار اجواب 5 نکات پر مبنی ہے، جس میں ، 1۔ ابتدائی ایشوز 2۔ اکیسویں لاء کمیشن پر ہمار اجواب اور رپورٹ 3۔ یکساں سول کوڈ پر ہمارے اعتراضات کے دلائل 4۔ موجودہ سول قوانین کا جائزہ اور 5۔ جوابات کا خلاصہ “ شامل ہیں۔