: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ ہندوستان کے صحت کا نظام عالمی صحت کے حصول کے لیے "پوری حکومت اور پورے معاشرے" کا نقطہ نظر اپناتا ہے، جس میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال اور ضروری خدمات پر زور
دیا جاتا ہے یہاں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجن ( ایس ای اے آر او) کے 77 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے آج کہا کہ سب کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے عزم کے تحت مرکزی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کی ہے۔