حیدرآباد 24نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راو نے مرکز کی مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت پر کوویڈ19وبا سے پہلے ہی
اثر پڑا۔
انہوں نے تاجروں کے ساتھ”ہوشیار حیدرآباد“پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی سست روی کا آغاز لاک ڈاون کے اعلان سے بہت پہلے ہی ہوگیا تھا۔
لاک ڈاون میں مسلسل آٹھ سہ ماہی سست روی درج کی گئی جس کے نتیجہ میں معاشی انحطاط درج کیاگیا۔