: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی؛ 21 جون، (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے احاطہ میں یوگ کے 8ویں بین الاقوامی دن کی تقریب کی قیادت کی اس تقریب میں اراکین پارلیمنٹ ، دیگر سرکردہ شخصیات اور بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت نے یوگ کی شکل میں
دنیا کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے جو کہ ایک غیر معمولی طرززندگی ہے اور اچھی صحت کی رہنمائی کرتا ہے۔ یوگ کی دنیا بھر میں قبولیت کے ساتھ، ہندوستان کی قدیم تعلیم، ثقافت اور طرز زندگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یوگ نے ہندوستان کو ایک نئی شناخت دی ہے اور یوگ کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔