گاندھی نگر،17فروری(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان نے ماحولیات تحفظ کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور ہم ’گرین ایکونومی ‘کو فروغ دینےمیں دنیا کی قیادت کریں گے۔
نقل مکانی کرنے والے پرندوں پر اقوام متحدہ کے کانفرنس سی ایم ایس کے رکن ملکوں کی 13ویں میٹنگ کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ لوگوں کی حصہ داری کے ساتھ ہندوستانی گرین ایکونومی کے فروغ میں دنیا کی قیادت کرےگا جس میں پہاڑی ماحولیاتی نظام کا تحفظ بھی شامل ہے۔
ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سال 2022 تک دو اہم پالیسیاں بنانے کا اعلان کیا۔