: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اے آئی کے میدان میں اپنا اہم کردار قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس میدان میں اختراعات اور نوجوانوں کے لئے نئے نئے مواقع پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
مسٹر مودی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کے معروف کاروباری شخصیت و شال سکا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی ایک پوسٹ کے جواب میں یہ بات کہی۔ مسٹر
سکانے آج وزیر اعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اے آئی کے میدان میں ہندوستان کی توجہ اختراعات اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے مسٹر سکا کی پوسٹ پر ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں لکھا، یہ واقعی معلومات سے پر گفتگو تھی۔ ہندوستان اے آئی میں ایک لیڈ رہنے کے لیے پر عزم ہے، جس میں اختراعی اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ ہو گی۔