نئی دہلی، 23 دسمبر(یو این آئی)نائب صدر ایم وینکیانائیڈو نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان پرامن تعلقات کے حق میں ہے مسٹر نائیڈو نےیہاں اپنی رہائش گاہ پر دہلی اور آگرہ کی سیر کے لئے آئے جموں وکشمیر کےبچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری لمبے عرصے سے سرحدپار سے دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ ان بچوں کے دورے کا انعقاد فوج نے کیا ہے۔
انہوں نے
کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور ترقی کے راستے کو روکتا ہے۔ دہشت گردی کے وجہ سے سماج کی ترقی رک جاتی ہے اور مکمل توجہ سلامتی پر ٹک جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانا وقت کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد ریاست کو تیز رفتاری سے ترقی ہوگی۔ ریاست کے انتظامیہ ڈھانچے میں تبدیلی سے حکومت کے سبھی منصوبوں اور پروگرام کا فائدہ لوگوں کو مل سکے گا۔