: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلورو، 17 جنوری(یو این آئی) ہمارا رشتہ حقیقتاً سمندر کی گہرائی سے ستاروں تک پھیلا ہوا ہے اوریہ یہاں بنگلورو سے زیادہ سچ ہوتا کہیں اور نظر نہیں آتا اس ریاست کی جدت کاری اور کاروباری صلاحیت کا تقابل سیمی کنڈکٹر سے خلا تک صرف میری آبائی ریاست کیلیفورنیا میں واقع سلی کون ویلی سے کیا
جا سکتا ہے مجھے نئی قونصلیٹ سائٹ کو وقف کرنے ، امریکی عوام اور کرناٹک کے شہریوں کے مابین تعاون کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے ان خیالات کااظہارامریکی سفیربرائے ہند گارسیٹی نے بنگلورو میں امریکی قونصل خانہ کی نئی جگہ وقف کرنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔