نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے باہم تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔
مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گویل نے امریکہ کے تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر)، سفیر کیتھرین تائی کے ساتھ 25 مارچ کو ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔
اس موقع پر مسٹر گویل نے محترمہ تائی کی یو ایس
ٹی آر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔ دونوں نمائندوں نے کئی مسائل پر بات چیت کی اور ہندوستان۔امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔ گفتگو کے دوران یکساں آئیڈیالوجی والے دونوں جمہوریتوں کے درمیان کھلے پن، شفافیت، غیرجانبدار تجارت کے اصول کو قائم رکھنے جیسے مسائل پر بات ہوئی۔