the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے بدھ کو یہاں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع میں چیف آف دی فورس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل اسٹاف حسن محمد سلطان بنی حماد اور دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے ایک ملاقات میں دفاعی تعاون کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل حماد نے منگل کو یہاں منعقدہ ہند-یو اے ای مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی 11ویں میٹنگ کے بارے میں بھی دفاعی سیکرٹری کو معلومات



دی۔
دفاعی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت جوائنٹ سیکرٹری (مسلح افواج) دنیش کمار اور جنرل حماد نے کی۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے افواج کے درمیان باہمی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان میں مشترکہ مشقیں، ماہرین کا تبادلہ، صنعتی شراکت داری اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کوآپریشن کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ سال متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.