نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) غیرملکی سیاحوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی معیار کا ٹورزم مارٹ 16سے 19ستمبر تک قومی دارالحکومت میں منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد تین سال میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد اور ریونیو کو دوگنا کرنا ہے۔
وزیر سیاحت K J Alphons کے جے
الفونس نے آج یہاں پہلے انڈیا ٹورزم مارٹ کے بارے میں نامہ نگاروں کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال غیر مقیم ہندوستانیوں سمیت ایک ایک کروڑ 65لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے تھے ۔ اگلے تین سال میں ان کی تعداد بڑھاکر دو گنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان سیاحوں سے حاصل ہونے والے 27 کھرب ڈالر کا ریونیو بھی تین سال میں دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مارٹ میں شامل ہونے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انظام علاقوں کو مدعو کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیاحت سے وابستہ تنظیمیں بھی اس میں شرکت کریں گی۔