نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہند بحرالکاہل خطے میں مختلف ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی آزاد اور ہمہ جہت نظام کی اپیل کی ہے مسٹر سنگھ نے بدھ کے روز آسیان ممالک کے وزراء دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم پلس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کی۔ 10 آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم پلس میں آٹھ مذکراہ شراکت دار ممالک آسٹریلیا، چین، ہندوستان، جاپان، نیوزی لینڈ،
کوریا، روس اور امریکہ نے بھی حصہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے بات چیت اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی بنیاد پر تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔
انہوں نے کہا،’ہندوستان نے قربت بڑھانے کے نقطہ نظر اور اقدار کے زور پر خطے میں امن، استحکام، اور ترقی کے لیے شراکت داری کو تقویت دی ہے‘۔ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے نقطہ نظر سے اپنی باتیں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو قدیم نظام کی مدد سے پختہ نہیں کیا جا سکتا۔