نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ہرش وردھن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ اس وقت ملک دنیا کے 72 ممالک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) ویکسین فراہم کررہا ہے اور گھریلو ضروریات کے لئے اس کی دستیابی کو یقینی بنائی جارہی ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے وقفہ سوال میں ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا کے ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ہندوستان کی تعریف کی جارہی ہے۔ یہ ملک سرکاری و نجی اسپتالوں میں اپنی مطلوبہ
ویکسین فراہم کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس کی ذمہ داری بھی دنیا کی طرف ہے۔ اس کے لئے پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت ، سائنس دانوں اور پیشہ ور افراد کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق ملک میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔ مزید موصولہ ہدایات کے مطابق اس کی فراہمی بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے اور نجی اسپتالوں میں یہ 250 روپے میں فراہم کی جارہی ہے۔