نئی دہلی، 27 فروری (ایجنسی) ہندوستان نے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے بدھ کے ہندوستانی فضائی حدود میں ہوکر فوجی اڈوں کو نشانہ بنا نے پر یہاں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج درج کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی کارگزار ہائی کمشنر Syed Haider Shah سید حیدر شاہ کو ساؤتھ بلاک میں طلب کیا گیا ۔سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستان نے پاکستانی فضائیہ کے ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوکر فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گيا ۔
وزارت خارجہ
کے ترجمان رويش کمار نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کے جواب میں پاکستانی فضائیہ نے آج صبح ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا لیکن چوکس ہندوستانی فضائیہ نے پاکستانی طیاروں کی کوشش کو ناکام کر دیا۔ آسمان میں جھڑپ کے دوران فضائیہ کے مگ -21 نے پاکستان کے ایک جنگی طیارے کو گرا دیا۔ یہ طیارہ پاکستان کی سرحد میں گرتا ہوا دیکھا گیا۔ اس جھڑپ میں بدقسمتی سے ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ -21 طیارہ بھی گر گیا۔ طیارے کا پائلٹ ابھی لاپتہ ہے۔ اس دوران پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ مگ 21 بائسن کے پائلٹ اس کی حراست میں ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عبد الغفور نے بتایا کہ پائلٹ کو فوجی ضابطوں کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔