نئی دہلی، 7 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے منگل کو کم دوری کے سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ایس آربی ایم) پرلے کا کامیاب تجربہ کیا۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی طرف سے تیار کردہ میزائل کی رینج 350-500 کلو میٹر ہے اور
اس
کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت 500-1000 کلو گرام ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ تجربہ صبح 50 . 9 بجے اوڈیشہ کے ساحل کے قریب عبد الکلام جزیرے سے کیا گیا اور مشن کے تمام مقاصد کو پورا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرینگ آلات کی ایک بیٹری نے ساحل کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار کی نگرانی کی۔