the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے روس میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں ’خوفناک حملے‘ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے مطابق وہاں پڑھنے والے سبھی ہندوستانی طلبا طالبات محفوظ ہیں وزیر خارجہ جے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ وہاں سبھی ہندوستانی طلبا محفوظ ہیں۔
سفارتخانے نے کہا کہ وہ مقامی افسران اور وہاں تعلیم حاصل کررہے ہندوستانی طلبا سے رابطہ میں



ہیں ٹوئٹ میں کہا گیا ہےکہ ہم روس میں پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں خوفناک حملے سے ساکت ہیں۔ لوگوں کی موت پر ہم گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتےہیں۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہندوستانی سفارت خانہ مقامی حکام اور وہاں موجود ہندوستانی طلبہ کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے ، ’پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام طلباء محفوظ ہیں۔‘
روس سے موصولہ رپورٹوں میں پرم شہر کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.