نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) ہندوستان نے جمعرات کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ پاپوانیوگنی کے لیے 19 ٹن امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر
پر پوسٹ کیا، "ہمیں مشکل کے وقت ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ پاپوانیوگنی کے اینگا صوبے میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے تناظر میں ہندوستان نے اپنے قریبی ایف آئی پی آئی سی پارٹنر کو فوری
طور پر ایک ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر جیسوال نے کہا ” اعلان کے مطابق تقریباً 19 ٹن امدادی سامان لے کر ایک پرواز آج پاپوانیوگنی کے لیے روانہ ہوئی۔ ان اشیاء میں عارضی پناہ گاہ، پانی کے ٹینک ، حفظان صحت کی کٹس، کھانے کے لیے تیار خوراک اور طبی آلات بشمول چھ ٹن ہنگامی استعمال کی ادویات، ڈینگی اور ملیریا کی تشخیصی کٹس، بچوں کی خوراک وغیرہ شامل ہیں۔