the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 جنوری ( یواین آئی) پاکستان میں اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے حالیہ معاملے پر سخت احتجاج درج کرانے کے لیے وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز دہلی میں پاکستا نی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا ۔ ہندوستان نے پاکستان سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس ’فوراََ بحفاظت واپس‘ بھیجنے کے لئے کہا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ہندو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی دو نا بالغ لڑکیاں شانتی میگھواڑ اور سرمي میگھواڑ کا 14 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں



سندھ کے تھر پارکر علاقے میں عمر گاؤں کی رہنے والی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک دیگر واقعہ میں ایک اور نابالغ لڑکی مہک کو 15 جنوری کو صوبہ سندھ کے جیکب آباد ضلع سے اغوا کر لیا گیا تھا ۔ اس علاقے میں ہندو آبادی بہت ہی کم ہے ۔ ذرائع کے مطابق اقلیتی ہندو برادری کی نابالغ لڑکیوں کے اغوا کے معاملے میں پاکستانی افسر کو مطلع کیا گیا ہے اور پاکستان میں ہندو برادری نے ان واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے بھی ان واقعات کی سخت مذمت کی گئی ہے اور نابالغ لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس جلداز جلد بحفاظت واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.