: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 13 مئی (ذرائع) ملک بھر میں تلنگانہ ماڈل کو نقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ملک کی سب سے کم عمر ریاست کی طرح ہندوستان کو کسانوں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود سمیت بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز
کرنے اور اختراع پر مبنی مستقبل پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ لندن میں ’آئیڈیاز فار انڈیا‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے گزشتہ نو برسوں میں تلنگانہ کی طرف سے حاصل کی گئی پیشرفت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی کامیابی۔