: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ آج ہندوستان ٹیلی کمیونیکیشن اور اس سے جڑی ٹیکنالوجی کے معاملے میں دنیا کے سب سے زیادہ متحرک ممالک میں سے ایک ہے یہاں آئی ٹی یو ڈبلیو ٹی ایس اے 2024 اور انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا
کہ ہندوستان جہاں 120 کروڑ موبائل فون صارفین ہیں اور 95 کروڑ انٹرنیٹ یوزرز ہیں، جہاں دنیا کے 40 فیصد سے زیادہ ریئل ٹائم ڈیجیٹل لین دین ہوتے ہیں، جہاں کنیکٹیوٹی، آخری سرے تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوئی ہے، عالمی ٹیلی کمیونیکیشن کی حالت اور مستقبل پر بحث بھی عالمی بہبود کا ذریعہ بنے گی۔