نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی سال 2023 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس رپورٹ کو غلط بیانی، حقائق کا چنندہ استعمال، جانبدارانہ، یک طرفہ اور ووٹ بینک کی سیاست سے بھری قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے.
اس کے ساتھ ہی ہندستان نے امریکہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسے ہندستانی شہریوں اور اقلیتوں پر نفرت
انگیز جرائم، نسلی حملوں، عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حامیوں کو سیاسی حمایت فراہم کئے جانے کا بھی جواب دینا چاہئے.
آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہم نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سال 2023 کے لیے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر غور کیا ہے۔