نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور ماریشس نے باہمی تجارت اور مالی تعاون بڑھانے کے لیے ’وسیع مالی تعاون اور شراکت داری کے معاہدے‘ پر دستخط کیے ہیں مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے منگل کے روز بتایا کہ کمرشیل سکریٹری انوپ ودھاون اور ماریشس کے بیرونی امور، علاقائی انضمام اور بین الاقوامی محکمہ کے سکریٹری ہیمن دایول دَلُّم نے گذشتہ دیر شام پورٹ لوئیس میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ماریشس کے وزیراعظم پروند جگنوت اور وزیرخارجہ ایس جے شنکر موجود تھے۔
ہندوستان نے پہلا، وسیع مالی تعاون اور شراکت داری کا معاہدہ‘ جنوبی افریقہ کے ساتھ کیا تھا۔ ماریشس کے ساتھ کیا
گیا یہ ایک محدود معاہدہ ہے جس میں اشیاء اور سروس تجارت، ادنم استھل، تجارت میں تکنیکی رکاوٹ، پلانٹ کا معیار، تنازعہ نمٹارہ، غیرجانبدار شخص کی آمد و رفت، ٹیلی کام، مالیاتی خدمات، صارف عمل اور دیگر علاقوں میں تعاوان کا شامل کیا گیا ہے۔
وزارت کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت طریقہ کار کا نظام تیار کیا جائے گا جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دے گا۔ ہندوستان سے ماریشس کے لیے 310 اشیاء کی برآمد ہو سکے گی جن میں اشیائے خوردنی بھی شامل ہیں۔ ماریشس سے ہندوستانی بازار میں 615 پروڈکٹ آ سکیں گے جن میں سوکھی مچھلی، خصوصی چینی، بسکٹ، تازے پھل، تھیلے، ملبوسات اور طبی آلات شامل ہیں۔