نئی دہلی، 18 دسمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان مالدیپ سمندری تعاون اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے۔
مسٹر مودی نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمدصالح کے ساتھ نمائندہ سطح کے مذاکرات کے بعد پیر کی رات ٹویٹ کیا، "ہندوستان اور مالدیپ سمندری تعاون اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے"۔
font-size: 18px; text-align: start;">مالدیپ کے صدر کے ساتھ نمائندہ سطح کے مذاکرات کے بعد پریس کو جاری بیان میں مسٹر مودی نے کہا ہندوستان نے مالدیپ کے بجٹ تعاون، کرنسی کا تبادلہ، قرض، مالدیپ کے سماجی اور اقتصادی ترقی لئے 1.4 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ نمائندے سطح کے مذاکرات بامعنی رہے اور دونوں ملک باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر متفق ہیں۔ اپنے پہلے بیرون ملک دورہ پرہندوستان آنے والے مالدیپ کے صدر، صدر رام ناتھ كووند کی میزبانی میں صدارتی محل میں ٹھہرے۔ مسٹر صالح منگل کو آگرہ جائیں گے۔