: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 جولائی(یواین آئی)معروف ماہر اقتصادیات و مبصر مارٹن وولف نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ مغربی قائدین ہندوستان کے سلسلے میں سنجیدہ پیش گوئیاں کر رہے ہیں ان کے مطابق ہندوستان دراصل ممکنہ طور پر ایک ابھرتی ہوئی عظیم قوت بن جانے کے امکانات کا حامل ملک ہے
اور اس کی معیشت 2050 تک امریکہ کی معیشت کے حجم کے مساوی ہو جائے گی مسٹروولف نے فائننشل ٹائمز میں تحریر کردہ ایک کالم میں کہا ہے کہ ’’ میرا نظریہ یہ ہے کہ ہندوستان کو ایک سال میں یا اس سے بھی آگے فی کس 5 فیصد کے بقدر جی ڈی پی نمو برقرار رہنے کا اہل ہونا چاہئے اور یہ سلسلہ 2050 تک جاری رہنا چاہئے۔